ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے شرالی نیشنل ہائی وے پر دو موٹر بائک کی ٹکر؛ دونوں بائک رائیڈرشدید زخمی

بھٹکل کے شرالی نیشنل ہائی وے پر دو موٹر بائک کی ٹکر؛ دونوں بائک رائیڈرشدید زخمی

Thu, 06 Oct 2016 21:37:11    S.O. News Service

بھٹکل 6/ اکتوبر(ایس او نیو) جمعرات کی شام قریب سات بجے پیش آئی دو موٹر بائکوں کی ٹکر میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے جن کی شناخت گنیش منجپا نائک(20) اور لوکیش دیوّا گونڈا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کا تعلق شرالی سے ہی ہے۔ خبر ملی ہے کہ دونوں بائک آمنے سامنے سے کافی تیز رفتار کے ساتھ ٹکراگئی تھی

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کوبھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے طبی امداد کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں بائک سواروں کے سروں کو شدید چوٹ لگی ہے۔

 

 

 


Share: